رونالڈو کی واپس سعودی عرب پہنچنے پر اسلام علیکم کہنے کی ویڈیو وائرل

12:14 PM, 20 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

ریاض : سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر کے پرتگالی اسٹار، کرسٹیانو رونالڈو، کی سعودی عرب واپس آنے پر "السلام علیکم" کہتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

یہ ویڈیو رونالڈو کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی، جس میں وہ اپنے اپارٹمنٹ میں داخل ہونے سے پہلے وہاں موجود لوگوں کو سلام کر رہے ہیں۔

 39 سالہ رونالڈو حال ہی میں اسکاٹ لینڈ گئے تھے، جہاں پرتگال اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان ایک میچ ہوا۔ وہ اپنے کیریئر میں 900 گول اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر ہیں۔

مزیدخبریں