قومی اسمبلی اجلاس ، سکیورٹی کے سخت انتظامات کے باعث مہمانوں کا داخلہ بھی بند

11:44 AM, 20 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : قومی اسمبلی کے ترجمان نے کہا ہے کہ آج ہونے والے اجلاس کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

سکیورٹی کے پیش نظر مہمانوں کا داخلہ ممنوع ہے، اور صرف ان میڈیا نمائندوں کو پارلیمنٹ ہاؤس میں جانے کی اجازت ہوگی جنہیں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا نے فل سیشن پریس گیلری کارڈ جاری کیا ہے۔

ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ آج کے اجلاس کے لیے ون ڈے پریس گیلری کارڈ نہیں جاری کیے جائیں گے، اور پارلیمنٹ کے گیٹ نمبر ایک پر کیمرہ مینوں کی انٹری صرف مرتب کردہ لسٹ کے ذریعے کی جائے گی۔

انہوں نے تمام صحافیوں سے کہا کہ سکیورٹی کے لحاظ سے اپنا پریس گیلری کارڈ ساتھ رکھیں۔

مزیدخبریں