اسرائیل کے ایران پر ممکنہ جوابی حملے کی انتہائی حساس تفصیلات لیک

10:41 AM, 20 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن : امریکی نشریاتی ادارے کی خبر کے مطابق، ایک ٹیلیگرام اکاؤنٹ سے اسرائیل کے ایران کے خلاف ممکنہ جوابی حملے کی خفیہ معلومات لیک ہوئی ہیں۔

 یہ معلومات "مڈل ایسٹ اسپیکٹیٹر" نامی اکاؤنٹ پر 15 اور 16 اکتوبر کی تاریخوں کے ساتھ شائع کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، ان دستاویزات کے وائرل ہونے کے بعد امریکہ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایک امریکی عہدیدار نے وضاحت کی کہ یہ حساس معلومات صرف امریکہ کے لیے نہیں بلکہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، برطانیہ، اور کینیڈا کے لیے بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

عہدیدار نے بتایا کہ ان دستاویزات میں اسرائیل کی جانب سے ایران پر ممکنہ حملے کی تیاریوں اور ہتھیاروں کی نقل و حمل کی تفصیلات شامل ہیں۔ یہ دستاویزات پینٹاگون کی ملکیت ہیں اور قومی سلامتی کے منصوبے سے وابستہ ہیں۔ حکام اس بات کی تحقیق کر رہے ہیں کہ ان معلومات تک کس نے رسائی حاصل کی تھی۔

مزیدخبریں