اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ بمباری جاری ، مزید 80 فلسطینی شہید

10:34 AM, 20 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

غزہ : شمالی اور وسطی غزہ میں اسرائیلی طیاروں، ٹینکوں، اور ڈرونز کے شدید حملوں کے نتیجے میں تقریباً 80 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق، یہ حملے بے گھر فلسطینیوں کے خیموں کو نشانہ بنا رہے ہیں، جن میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کے وسطی علاقے دیر البلاح میں مسجد توبہ کے آس پاس بے گھر افراد کے خیموں پر بمباری کی گئی، جبکہ شمالی غزہ کے بیت الاہیا علاقے میں اسرائیلی ٹینکوں کی شدید گولہ باری جاری ہے۔

جنوبی غزہ کے محلے الصابرہ میں السلام مسجد کے قریب ایک گھر پر بمباری سے کئی افراد شہید اور زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ، دلول خاندان کے گھر پر بھی بمباری کی گئی ہے۔

 وسطی غزہ کے الزوائدہ علاقے میں بھی بے گھر افراد کے خیموں پر حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں مزید افراد کی شہادت اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مزیدخبریں