لاہور آج بھی دنیا بھر میں آلودگی کےاعتبار سے پہلے نمبرپر ہے

لاہور آج بھی دنیا بھر میں آلودگی کےاعتبار سے پہلے نمبرپر ہے

لاہور:  لاہور میں چھٹی کے باوجود فضائی آلودگی میں کوئی بہتری نہیں آئی، اور آج بھی یہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔ شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 409 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو انتہائی خطرناک سطح کی علامت ہے۔

مختلف علاقوں میں آلودگی کی صورتحال اور بھی خراب ہے، جیسے برکی روڈ کا AQI 593، ڈی ایچ اے کا 451 اور ٹھوکر نیاز بیگ کا 416 تک پہنچ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور کا درجہ حرارت 21 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، جو آلودگی کم کرنے میں مؤثر نہیں ہے۔

مصنف کے بارے میں