پشاور : خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں آج ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے، جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
ان انتخابات میں سوات، مانسہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، شانگلہ، لوئر دیر، باجوڑ، بونیر، کرک، کوہاٹ، نوشہرہ، اور لکی مروت جیسے اضلاع شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ان انتخابات میں کل 3 لاکھ 45 ہزار 604 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں اور 260 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس نے 6500 سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا ہے، جن میں سے 800 اہلکار پشاور میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔