26ویں آئینی ترمیم منظور ہوگی یا نہیں ؟فیصلہ آج ہوگا

26ویں آئینی ترمیم منظور ہوگی یا نہیں ؟فیصلہ آج ہوگا

اسلام آباد : آج وفاقی کابینہ کا فوری اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس کے وزیراعظم چیمبر میں ہوا، جہاں 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم کے ساتھ اٹارنی جنرل منصور عثمان، اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، محسن نقوی اور دیگر وفاقی وزرا بھی شریک تھے۔

اجلاس کے بعد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ چند تبدیلیوں کے بعد کابینہ کا دوبارہ اجلاس آج دوپہر ڈھائی بجے ہوگا، جس میں ترمیمی بل کی منظوری کا امکان ہے۔

سینیٹ کا اجلاس سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس شام 6 بجے ہونے والا ہے۔

مصنف کے بارے میں