40دن کے چلے پرکسی نے نقصان نہیں پہنچایا ،  کل بھی فوج کی  حمایت کرتا تھا اور آج بھی فوج کے ساتھ کھڑا ہوں: شیخ رشید

08:14 PM, 20 Oct, 2023

راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سمجھیں میں چلے پر گیا ہوا تھا ۔سما ٹی وی کے پروگرام میں اینکرپرسن منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مجھے 40 دن کے چلے پرکسی نے نقصان نہیں پہنچایا سب نےتعاون کیا۔

میں ا نٹرویو کیوں دینا چاہتا ہوں میرا تعلق عوامی مسلم لیگ سے ہے۔ میری ایک مختصر پارٹی ہے۔ میں  کل بھی فوج کی  حمایت کرتا تھا  اور آج بھی فوج کے ساتھ کھڑا ہوں۔ 

میں نے خان صاحب کوبھی گزارش کی تھی کہ ہمیں فو ج کی حمایت کرنی چاہئے۔میری فوج کے لیے خدمات ہیں، مجھے اس پر فخر ہے۔ نو مئی کےواقعات کے وقت ملک سے باہر تھا نو مئی کے واقعات کی مذمت دس کو کی تھی۔اسٹیبلشمٹ سے ہماری لڑائی بنتی ہی نہیں تھی۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی کو ہمیشہ کہا کہ فوج سے بنا کر رکھنی چاہئے۔ اداروں کے بغیر یہ ملک نہیں چل سکتا۔ ہمیں سیاست دان اور اداروں مل کر چلنا چاہئے۔ جب ادارے اور سیاست دان کی لڑائی ہوتی ہے تو ادارے ہی  جیتتے ہیں۔کسی سیاست کو فوجی کا نام نہیں لینا چاہئے ۔مجھے خود کوپاک فوج کا ترجمان کہلوانے پرفخر ہے۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے جو تین لوگ مذاکراتی کمیٹی میں شامل تھے ان تینوں نےاپنی جماعت بنالی۔ میں نے خان صاحب سے کہاکہ میں مذاکرات میں اپنا حصہ ڈالو ں لیکن مجھے  خان صاحب نے منع کردیا۔ 

جنرل عاصم منیر کوچھیڑنا ہی ہماری غلطی تھی۔ نو مئی کے واقعے میں غیر سیاسی لوگوں نے اہم کردارادا کیا۔فوج کا مسئلہ فوج کو  حل کرناچاہئےسیاست دانوں کودور رہنا چاہئے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے دوستوں کا خیال تھا کہ اندر تک ہمارے لوگ ہیں۔

ہم نے دو سیٹوں کی سیاست  کی ہے۔مجھے ٹویٹر ہی لے ڈوبا۔میرے خلاف سوائے ٹویٹس کے کچھ نہیں نکلا۔ چیئرمین پی ٹی آئی ایک ضدی سیاست دان ہیں

میں چلے میں عہد کرکے چلا ہو ں کہ ان لوگوں کو ایک معافی دلائوں گا۔ میں ان کے لیے عام معافی کا مطالبہ کرتا ہوں۔اسٹیبلشمٹ سے ہماری لڑائی بنتی ہی نہیں تھی۔ 

پی ڈی ایم سے سیاسی لڑائی لڑوں گا۔ نو مئی کے واقعے میں ملوث لوگوں کی معافی کرائوں گا۔ تحریک انصاف میری سیاسی مخالف نہیں ہے۔ ایک سیٹ کی سیاست ہے، اس کی کیا مخالفت۔

چیئرمین پی ٹی آئی شیریں مزاری، زلفی بخاری، شہباز گل نے  بیانیہ بنایا اس کا رد عمل ہوا۔ نو مئی کے واقعات کی ہر وقت مذمت کرنی چاہئے۔ میں قلم دوات کے نشان پر الیکشن لڑوں گا۔ نومئی سب سےبڑی غلطی تھی۔نو مئی  ہمارے خلاف سیاہ دن تھا۔ 

مزیدخبریں