میں نے سوچا کہ کب تک جھوٹے وعدے کرنے والوں کا ساتھ دیں گے، نہ کسی سے ڈرتا ہوں نہ کبھی چوری کی: پرویز خٹک

08:07 PM, 20 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

پشاور:پاکستان تحریک انصاف  پارلیمنٹرین کے صدر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک  نے کہا میں نے سوچا کہ کب تک جھوٹے وعدے کرنے والوں کا ساتھ دیں گے، نہ کسی سے ڈرتا ہوں نہ کبھی چوری کی۔

پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ ہیں نے سوچا کہ کب تک جھوٹے وعدے کرنے والوں کا ساتھ دیں گے، نہ کسی سے ڈرتا ہوں نہ کبھی چوری کی۔

ان کاکہنا تھا کہ  افغانستان کے حالات ہم سے اچھے ہیں، ملک کو قرض دار کس نے بنایا یہ بہت بڑا سوال ہے۔انہوں نے کہا کہ 35 سال سے حکومت کرنے والوں سے بھی ہمیں انصاف نہیں ملا، تحریک انصاف کے ساڑھے 3 سال میں کیا ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی سیاست پر لعنت جس میں عوام کی خدمت نہ ہو، جو وعدے کریں گے وہ پورا کرکے دکھائیں گے۔پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے صدر نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو قریب سے دیکھا ہے۔

 وہ وعدے پورے کرنے والے نہیں، پی ٹی آئی میں بڑے لوگ پارٹی پر خرچ کرکے پھر لوٹ مار کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بی آر ٹی کی مخالفت کی تھی، صحت کارڈ چیئرمین پی ٹی آئی کا وژن نہیں تھا۔

مزیدخبریں