راولپنڈی:آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سری لنکن آرمی کمانڈر کی ملاقات ہوئی۔ اس ملاقا ت میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سری لنکا کی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل لیانج نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سری لنکن آرمی چیف نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔
سری لنکن آرمی چیف نے خطے میں امن و استحکام کیلئے جاری آپریشنز میں کامیابیوں کی تعریف کی۔جنرل عاصم منیر نے کہا کہ سری لنکا کے پاکستان اور اس کی مسلح افواج کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں۔