دبئی میں نواز شریف سے پراپرٹی بزنس ٹائیکون ملک ریاض کی اہم ملاقات 

07:02 PM, 20 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

دبئی : سابق وزیر اعظم نواز شریف کا آج دبئی میں آخری دن ہے ۔وہ کل صبح نو بجے دبئی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔ اس دوران ان کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی جاری ہیں۔ 

سینئر صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے رپورٹ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے پراپرٹی بزنس ٹائیکون ملک ریاض نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ 

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف 4 سال بعد لندن سے وطن واپس لوٹ رہے ہیں ۔انہیں تمام مقدمات میں ضمانتیں مل چکی ہیں اور وہ کل لاہور پہنچ کر جلسے سے خطاب کریں گے۔ 

مزیدخبریں