پورا پاکستان استقبال کیلئے امڈ آیا، عوام آپ کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں : شہباز شریف کی نواز شریف سے گفتگو

06:35 PM, 20 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک
پورا پاکستان استقبال کیلئے امڈ آیا، عوام آپ کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں : شہباز شریف کی نواز شریف سے گفتگو

لاہور : قائد ن لیگ  میاں محمد نوازشریف کے لاہور میں شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل  کرلی گئی  ہیں۔ مختلف شہروں سے قافلے لاہور کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔ 

نوازشریف  نے  شہبازشریف اور مریم نواز سے ٹیلی فونک رابطہ  کیا ہے۔ نوازشریف نے مینار پاکستان جلسہ کی تیاریوں اور انتظامات سے متعلق معلومات حاصل کیں ۔شہبازشریف اور مریم نواز نے لاہور آنے والے قافلوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

مریم نواز نے مینار پاکستان  جلسے کے انتظامات کی نئی فوٹیجز بھی نوازشریف کو بھیجیں۔ شہباز شریف نے قائد ن لیگ کو بتایا کہ،تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔عوام آپکا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ آپ کا استقبال کریں گے۔ 

مزیدخبریں