گرمی کی شدت میں اضافے کاامکان

 گرمی کی شدت میں اضافے کاامکان

کراچی :کراچی میں کل سے گرمی بڑھنے کا امکان  ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں کل سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق  ہفتہ اور اتوارکو درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ شہر میں دن کے بیشتر حصے میں شمال مغرب سے گرم ہوائیں چل سکتی ہیں اور شام میں جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔دوسری جانب سندھ کے بیشتر مقامات پر بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔


محکمہ موسمیات نے  آج شام قمبر شہدادکوٹ اور جیکب آباد کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں