ممبئی : ون پلس نے فولڈنگ فون متعارف کرادیا ہے۔ ون پلس اوپن نے انڈیا میں پہلا ایسا ماڈل لانچ کیا ہے جو فولڈنگ ہے۔ یہ ون پلس کا وہ ماڈل ہے جو سام سنگ، اوپو اور موٹرولا کا مقابلہ کرے گا۔ ون پلس فون کے فیچرز کی بات کی جائے توا س کی سکرین 6.31 انچ اور120 ہرٹز ریفریش ریٹ ہے جبکہ اس کا مین ڈسپلے 7.82 انچ کا ہے اور ریفریش ریٹ2800 نٹس آف پیک برائٹنس ہے۔ یہ ڈولبی ورژن کوبھی سپورٹ کریں گے۔
ٹیکنالوجی ماہرین کاکہنا ہے کہ یہ ون پلس کی کا میابی ہے کہ ایک معیاری اور بہترین نیا ماڈل متعارف کرایاگیا ہے ۔ یہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچادے گا۔ فو ن کے ڈسپلے کی بات کی جائے توبیرونی ڈسپلے میں ہول پنچ کٹ آؤٹ میں مرکزی سیلفی کیمرہ ہے ۔ اس فولڈ ایبل فون کے پچھلے حصے میں ممکنہ طور پر تین کیمرہ سینسر شامل ہیں، کیمرہ ایک گول ماڈیول کے اندر پیش کیا گیا ہے، ایل ای ڈی فلیش کی جگہ کا تعین الگ انداز کیا گیا ہے کیونکہ اسے بائیں جانب ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس میں ایک اہم ترین تبدیلی پاور بٹن کی ہے جو باڈی کے ساتھ منسلک ہے۔ اس میں بایومیٹرک تصدیق کے لیے فنگر پرنٹ سکینر بھی موجود ہے۔اس میں سنیپ ڈریگن 8 پلس جنریشن 2 ایس او سی چپ سیٹ، 2 امولڈ ایل ٹی پی او 120 کیلوہرٹز ڈسپلے، سپر وی او او سی 100واٹ کی چارجنگ کے ساتھ 4800ایم اے ایچ بیٹری شامل ہے۔ ایک فلیگ شپ فون ہونے کے ناطے، فون وائرلیس چارجنگ کو بھی سپورٹ کر سکتا ہے۔