غزہ : حماس کی جانب سے جنگ بندی کے بدلے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کی پیش کش کی گئی ہے۔ غزہ میں 203 یرغمالی ہے۔
بی بی سی کے مطابق غزہ میں 203 یرغمالیوں میں سے کئی کی رہائی کے لیے بات چیت جاری ہے، حماس نے فوری جنگ بندی کے بدلے کچھ یرغمالیوں کو رہا کرنے کی پیش کش کی ہے تاہم اسرائیل کی جانب سے ابھی تک اس پیش کش پر اتفاق نہیں کیا گیا ہے۔
اب تک سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ یرغمال بنائے جانے والے تمام افراد حماس کی حراست میں نہیں ہیں بلکہ ان میں سے کچھ کو دیگر مسلح عسکریت پسند گروہوں نے اپنی حراست میں لے رکھا ہے۔
غزہ میں ان کی مسلسل قید اسرائیلی کمانڈروں کے لئے ایک پیچیدہ مسئلہ ہے۔