پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ غلط ثابت،شاہین، حسن ،حارث ،اسامہ سمیت سب ناکام، آسٹریلیا نے جنوبی افریقا اور بھارت کا غصہ پاکستان پر نکال دیا

02:59 PM, 20 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

بینگلورو: آئی سی سی ورلڈ کپ کے 18ویں میچ میں پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے جہاں اس نے 18 اوورز کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 144 رنز بنالیے ہیں۔آسٹریلوی اوپنرز نے جارحانہ بلے بازی کی اور جنوبی افریقا اور بھارت سے ہار کا غصہ پاکستان پر نکال دیا۔ 

بھارتی شہر بینگلورو کے چناسوامی کرکٹ اسٹڈیم میں کھیلے جا رہے اہم میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اہم میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں نائب کپتان شاداب خان کی جگہ اسپنر اسامہ میر کو شامل کیا گیا ہے جب کہ اسٹریلیا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچ اچھی لگ رہی ہے، اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پراعتماد ہیں، اس میچ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

مزیدخبریں