کراچی: کراچی میں آٹا، چینی، دالوں اور چاول کی ہول سیل سطح پرقیمتیوں میں کمی آ گئی۔ چینی، آٹا،دالوں اور چاولوں کی قیمتوں میں 10 سے70 روپے کلوتک کی کمی آئی ہے۔
ہول سیل ڈیلرز کے مطابق کراچی میں آٹا 3 روپے فی کلوسستا ہو کر 136 روپے کلو سے کم ہو کر 133 روپے کلو کا ہو گیا جبکہ چینی کی فی کلو قیمت میں 17 روپے کم ہو کر 133 روپے ہو ئی۔
ثابت مسور 40 روپے سستی ہونے کے بعد 250 روپے کلو ، دال مسور30 روپے سستی ہو کر 270 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی۔
ہول سیلر نے بتایا کہ دال چنا کی قیمت میں 15 روپے کمی ہوئی جس کے بعد ہول سیل قیمت 200 روپے فی کلو ہو گئی۔ دال ماش کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 470 روپے ہو گئی جبکہ دال مونگ 10روپے تک سستی ہو گئی جس کے بعد فی کلو قیمت 240 روپے ہو گئی۔
چاول کرنل باسمتی اورسیلا کی قیمت میں 70 روپے فی کلو کمی ہو گئی، ہول سیل قیمت 250 روپے کلو ہو گئی۔
ہول سیل مارکیٹ میں سفید چنے کی قیمت میں 50 روپے کلوتک کمی ہوئی جس کے بعد فی کلو 325 روپے جبکہ کالے چنے کی قیمت میں 20 روپے کمی کے ساتھ فی کلو 185 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔