الیکشن کمیشن توہین آمیز ریمارکس کیس، سابق وزیر اعظم کے پروڈکشن آرڈر جاری

09:26 AM, 20 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن اور  چیف الیکشن کمشنرکیخلاف توہین آمیز ریمارکس کے کیس میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری ہو گئے۔

الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمیشنر اورا لیکشن کمیشن پر توہین آمیز ریمارکس کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔ الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری کے وارنٹ بھی جاری کر دیے۔ 

سپرنٹنڈنٹ اڈیالاجیل کو 24 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی اور  فواد چوہدری کو بھی 24 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں