ٖغزہ: غزہ کے متاثرین کو امداد کی فراہمی آج سے شروع ہوگی۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے رفاہ کراسنگ کھولنے کا اعلان کردیا۔
سرحدی گزرگاہ سے انسانی امداد کے 20 ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت ہوگی۔ رپورٹس کے مطابق ایک سو ٹرک قطار میں لگے ہیں، پہلے قافلے میں بیس ٹرک شامل ہیں۔
پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کی امداد کیلئے پاک فوج اوراین ڈی ایم اے کی امدادی اشیا کی پہلی کھیپ اسلام آباد سے مصر روانہ کردی گئی ہے۔
امدادی سامان میں ایک ہزار خیمے، 4 ہزار کمبل اور 3 ٹن دوائیں شامل ہیں۔
وینزویلا سے 30 ٹن امداد مصر پہنچ گئی جبکہ روسی طیارہ بھی غزہ کیلئے 27 ٹن انسانی امداد لیکر مصر پہنچ گیا۔
ترجمان روسی وزارت خارجہ کاکہناہےکہ سرحدی گزرگاہ سے غزہ تک سامان کی ترسیل یقینی بنائی جائے گی۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں پینے کا پانی ختم ہوچکا، بچے گندا پانی پینے پر مجبور ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق لوگ اسرائیلی فوج کے حملے سے نہيں مرے تو آلودگی اور وبائی امراض سے مر جائيں گے۔