زیادہ دیر سکرین کو دیکھنے سے بچوں میں امراض چشم میں اضافہ ہونے لگا

11:53 PM, 20 Oct, 2022

 زیادہ دیر سکرین کو دیکھنے سے بچوں میں امراض چشم میں اضافہ  ہونے لگا ،ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ بچوں کے اسکرین کے سامنے گزرنے والے وقت میں اضافے کے سبب ان کو ایسے امراض چشم کا  سامنا کرنا پڑسکتا ہے جو عموماً بڑی عمر کے افراد میں پائے جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ  بچوں کے  زیادہ دیر اسکرین کو دیکھنے سے  آنکھ کےخشک ہوجانے کا مرض لاحق ہوسکتا ہے۔   یہ مرض عموماً 50 سے 60 سال کے   افراد میں پایا جاتا ہے ،علاج نہ ہونے کی صورت میں  یہ انتہائی تکلیف دہ صورت اختیار کر سکتا ہے۔اس تکلیف میں مبتلا افراد نے تکلیف کے احساس کا موازنہ پیاز کٹتے وقت آنکھوں میں ہونے والی جلن سے کیا ہے۔

ایک ماہرِ امراضِ چشم  نے  اس مرض  کی وجہ بناتے ہوئے کہا کہ جزوی طور پر اسکرین ٹائم میں اضافے  سے  پلک جھپکنے کے عمل میں بڑی حد تک کمی واقع ہوتی ہے جس سے آنکھ خشک ہوجاتی ہے ۔آنکھ کی خشکی جلن کی وجہ بنتی ہے ۔ماہرٰین صحت نے مشورہ دیا ہے کہ والدین بچوں کو مصروف رکھنے کیلئے انہیں مختلف قسم کے ان ڈور اور آوٹ ڈور کھیلوں میں مصروف رکھیں تاکہ بچوں کو کم عمر میں لاحق ہونے والے آنکھوں کے امراض سے بچایا جاسکے .


 

مزیدخبریں