فلم بینوں کیلئے خوشخبری ،فلم 'ٹچ بٹن' آئندہ ماہ نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

09:09 PM, 20 Oct, 2022

لاہور:    متعدد وجوہات کی وجہ سے مسلسل تاخیر کا شکار ہونے والی فلم “ٹچ بٹن” کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ، فلم کو آئندہ ماہ  نمائش کیلئے پیش  کیا جائے گا ۔


معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید اور فیروز خان کی فلم “ٹچ بٹن” کی شوٹنگ 2018 میں شروع کی گئی تھی۔ فلم  کو  2019 کے اختتام تک ریلیز کیے جانے کا امکان تھا تاہم کورونا وباء کی وجہ سے  سنیما ہالز بند   ہوگئے  اور فلم ریلز نہ ہوسکی تاہم اب فلم کا پہلا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے آئندہ ماہ 11 نومبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں نمائش کیلئے پیش کرنے کی تصدیق  کی گئی ہے۔

فلم ٹچ بٹن ایکشن اور کامیڈی سے بھر پور ہے ۔فلم دو بھائیوں کی دلچسپ کہانی پر مبنی ہے جو ایک دوسرے کی محبوباؤں کی محبت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔فلم  کی کاسٹ میں پاکستان کی معروف اداکارہ سونیا حسین  ،ایمان علی ، فرحان سعید اور فیروز خان شامل ہیں ۔فلم میں سینیئر کامیڈین اور اداکار سہیل احمد بھی مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔
  

مزیدخبریں