عمران خان 4 سال کہتے رہے میں ہا تھ نہیں ملانا چاہتا، اب کہتےہیں ہم سے بات کریں، وزیراعظم 

عمران خان 4 سال کہتے رہے میں ہا تھ نہیں ملانا چاہتا، اب کہتےہیں ہم سے بات کریں، وزیراعظم 

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان پر تنقید   کے وار  کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی نے اپنے   چار سالہ دور اقتدار میں  نوجوان نسل کیلئے کوئی کام نہیں کیا ۔ عمران خان اپنی حکومت  میں کہتا رہا ہاتھ نہیں ملاؤں گا اب کہتا ہے بات چیت کیلئے تیار ہوں۔

نوجوانوں کی ترقی کے اقدامات کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احسن اقبال نے یوتھ پروگرام لانچ کرکے عوامی خدمت کا آغاز کیا ہے   یوتھ پروگرام کا اجرا پاکستانی قوم کی بڑی خدمت ہے ، مسلم لیگ ن نے گزشتہ دور حکومت میں نوجوان نسل کیلئے شاندا ر پروگرام ترتیب دیئے ،7،8 سال میں طلباء میں 20 ارب روپے کے تعلیمی وظائف تقسیم کیے گئے ۔

وزیراعظم شہبازشریف  نے کہا ماضی میں لیپ ٹا پ پروگرام کو  تنقید کا نشانہ بنایا گیا،  میں نے اس وقت کہا تھا کہ نوجوانوں کولیپ ٹاپ نہ دوں تو کیا اسلحہ د وں ؟وزیر اعظم نے کہا ہنر مندپروگرام کے ذریعے لاکھوں گھرانوں کو روزگار میسر آیا، سیکڑوں نوجوانوں کو چینی اور ترکی زبان  سیکھنے کیلئے  بیرون ملک بھیجا ۔ 

 وزیر اعظم شہباز شریف  کا کہان تھا کہ  عمران خان کہتے ہیں میں ہوں تو سب کچھ ہے ، میں نہیں ہوں تو کچھ نہیں ہے ۔ عمران خان دن رات چور ڈاکو کے سرٹیفکیٹ بانٹتے رہے ہیں  ، عمران خان نے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی۔
 
وزیراعظم شہبازشریف نے  کہا مجھے برطانوی کرائم ایجنسی نے کلین چٹ دی، یہ کہاں کا انصاف ہے کہ  بغیر ثبوت کے ہمیں عدالتوں میں گھسیٹا گیا،  احسن اقبال کو اسپورٹس کمپلیکس بنانے پر سزا ہوئی ، انہوں نے کہا  پہلے بھی ملک  و قوم  کیلئے قربابیاں دیں ہیں  اب بھی ہر  قربانی دینے کیلئے تیار ہوں ۔