دیپال پور : تھانہ چورستہ میاں خان کی حدود میں سنگدل باپ نے چھ سالہ معذور بچی کو نہر میں پھینک کر مار ڈالا ۔ ملزم باپ نے بچی کے اغوا کا ڈرامہ رچا کر مقدمہ بھی درج کروایا تھا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ چورستہ میاں خان کی حدود میں قربان نامی شخص نے اپنی چھ سالہ معذور بچی عیشا کونہر میں پھینک دیا۔ ملزم نے بچی کو نہر میں پھیکنے کے بعد خود ہی بچی کے اغوا کا مقدمہ بھی درج کروایا ۔
پولیس کا کہنا ہے واقعہ کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی گئی شک گزرنے پر پولیس نے ملزم قربان کو شامل تفتیش کیا تو ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ،پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر بچی کی لاش پاکپتن نہر کے قریب سے برآمد کر لی ہے ۔
ڈی پی او فرقان بلال کا کہنا ہے کہ ملزم قربان دوسری شادی کرنا چاہتا تھا جس کی وجہ سے اس نے معذور بیٹی کو نہر میں پھینک دیا ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروا ئی عمل میں لائی جائے گی۔