برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے مستعفی ہونےکا اعلان کردیا

05:54 PM, 20 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

لندن : برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔


برطانوی میڈیا کے مطابق لز ٹرس نے بادشاہ چارلس سے ملاقات میں انہیں اپنے استعفے سے آگاہ کیا ۔برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کا کہنا تھا کہ انہوں نے معیشت کی بہتری  کیلئے   وزارت عظمیٰ کا  منصب   سنبھالا تھا لیکن  وہ اس  مینڈیٹ کو پورا نہیں کرپارہیں۔ جسکی وجہ سے انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 لز ٹرس کا کہنا ہے کہ وہ نئے وزیراعظم کے انتخاب تک ذمہ داریاں نبھاتی رہیں گی۔  لز ٹرس مختصر ترین عرصے تک وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہیں۔

 خیال رہے کہ  انہیں  وزارت عظمٰی کے عہدے پر فائز ہوئے ابھی 6 ہفتے  ہوئے ہیں۔
 
 
 

مزیدخبریں