لاہور:پیپلز پارٹی میرا خاندان ہے،بتانا چاہتا ہوں میں پیپلزپارٹی میں ہوں،:پیپلز پارٹی سے میرا تعلق پرانا ہے۔
بیرسٹر اعتزاز احسن کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا پیپلزپارٹی میں ہوں اور رہوں گا ، :پیپلز پارٹی سے میرا تعلق پرانا ہے، پیپلز پارٹی کو ہرگز نہیں چھوڑ سکتا، یہ میرا خاندان ہے ۔پی پی پی واحد سیاسی پارٹی ہے جو مذہب کو استعمال نہیں کرتی۔
بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا 15 سال پہلے مشرف دور میں پیپلز پارٹی چھوڑنے کا پیغام ملا تھا لیکن تبھ بھی میں نے پارٹی کو نہیں چھوڑا ،ان کا کہنا تھا پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے ۔ کسی سے سیاسی اختلاف ہو تو رانا ثنا اللہ کی زبان استعمال کرنے پر یقین نہیں رکھتا۔میرا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ، میں نے بڑی محنت کی لیکن پھر بھی کیس ہار گیا ۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے بار ے میں اعتزاز احسن کا کہنا تھا عمران خان میر ے دوست ہیں ، میں اسے اچھا انسان سمجھتا ہوں، عمران کی دو چار تقریریں سنی ہیں ،عمران خان مذہب کے بارے میں بہت تقریر کرتاہے۔