ایم این اے دوبارہ قومی اسمبلی کا انتخاب کیسے لڑ سکتا ہے: چیف الیکشن کمشنر

03:17 PM, 20 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاف کی خلاف ورزی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ ایم این اے دوبارہ قومی اسمبلی کا انتخاب کیسے لڑ سکتا ہے؟ 
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت عمران خان کے وکیل نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو چارسدہ میں جلسے میں شرکت نہ کرنے کی کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی گئی اور انہوں نے کوئی سرکاری وسائل بھی استعمال نہیں کئے۔ 
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آئین میں کہاں لکھا ہے ایک شخص ایم این اے ہے اور پھر رکن قومی اسمبلی کا انتخاب کیسے لڑ سکتاہے، آپ کا موکل کہتا ہے 150 استعفے آئے ہیں ؟کہاں ہیں استعفے ؟ استعفے لے آئیں ابھی قبول کرتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل نے کہا کہ باقی استعفے سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس پڑے ہیں، الیکشن کمیشن کو نہیں بھیجے گئے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزیدخبریں