لاہور: محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے ساتھ ژالہ باری کی پیش گوئی کر دی ہے تاہم بارشوں کا یہ سلسلہ فصلوں کو بھی بری طرح متاثر کر سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں جمعہ 22 اکتوبر سے اتوار 24 اکتوبر تک موسلادھار بارشوں کے ساتھ ژالہ باری کے قوی امکانات ہیں۔ اس دوران خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، اٹک، چکوال اور شیخوپورہ میں تیز بارشوں کیساتھ ژالہ باری متوقع ہے۔
تاہم کسانوں کیلئے بری خبر یہ ہے کہ بارشوں کا یہ نیا سلسلہ فصلوں کو بری طرح متاثر کر سکتا ہے۔ آندھی و ژالہ باری سے فصلوں کی کٹائی والے علاقے بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور بالائی علاقوں میں درجہ حرارت گرنے سے سردی کی شدت بڑھے گی، اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیش گوئی کر دی
07:43 PM, 20 Oct, 2021