اسلام آباد: پاک بحریہ کے کموڈور حبیب الرحمان کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔
پاک بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ (ڈی جی پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رئیر ایڈمرل حبیب الرحمان نے 1990 میں پاک بحریہ کی میرین انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔
Cdre Habib ur Rehman promoted to rank of Rear Admiral. The Adm got commission in 1990. He is a graduate of PN War College Lhr, NDU Isb & has done various professional courses from abroad. The officer has vast exp of various Command & Staff appointments. He is a recipient of SI(M) pic.twitter.com/R4tED3dGL7
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) October 20, 2021
ترجمان بحریہ کے بعد وہ پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سسے فارغ التحصیل ہیں، رئیر ایڈمرل حبیب الرحمان نے فرانس اور برطانیہ سے مکینیکل انجینئرنگ اور سسٹم انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ کورس میں ڈگری حاصل کی ہے۔
ایڈمرل حبیب الرحمان نے بطور جنرل مینیجر میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس, ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکیارڈ اور کمانڈنٹ پی این ایس جوہر خدمات انجام دیں۔ بعد ازاں وہ نیول ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر شپ مینٹیننس اینڈ ریپئیر اور اسسٹنٹ نیول سیکریٹری بھی تعینات رہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رئیر ایڈمرل حبیب الرحمن اس وقت مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکیارڈ کے عہدے پر ذمہ داری انجما دے رہے تھے، ان کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔