وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دی گئی ،بلوچستان اسمبلی میں تحریک عدم اعتمادقرارداد کے حق میں 33 اراکین کھڑے ہوگئے ۔
نمائندہ نیو نیوز کےمطابق تحریک پیش کی گئی تو سپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا عدم اعتماد 20 فیصد ممبرا ن پیش کر سکتے ہیں لیکن جیسے ہی قرار داد پیش کی گئی تو اس کے حق میں 33 اراکین کھڑے ہو گئے ۔
تحریک عدم اعتماد سردار کھیتران کی طرف سے پیش کی گئی ،اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سردار عبد الرحمن کھیترا ن نے کہا وزیر اعلیٰ کی کارکردگی مایوس کن ہے ،وزیراعلیٰ کی حیثیت سے جام کمال عوام کو ریلیف دینے میں تین سال سے ناکام رہے .
انہوں نے کہا جام کمال تین سال سے بلوچستان کے معاملات بنا مشاورت چلاتے رہے ، خراب طرز حکمرانی کی وجہ سے مایوسی ، بدامنی ، بے روزگاری کے ساتھ اداروں کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے ۔