کوئٹہ :وزیر اعلیٰ بلوچستان کیخلاف ناراض اراکان کاشکنجہ تیار ،ناراض اراکین نے 40 کے قریب ایم پی ایز کی حمایت کا دعویٰ کر دیا ، جبکہ جام کمال کے پاس اس وقت 24 ارکان موجود ہیں ۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج پیش کی جائے گی، تحریک حکومتی اتحاد میں شامل 14ناراض اراکین کی جانب سے پیش کی جائے گی، جسے کامیاب بنانے کیلئے اسمبلی کے 65اراکین میں سے33 کی اکثریت درکار ہے ۔
دوسری طرف بلوچستان اسمبلی کے ناراض رکن اسمبلی ظہور بلیدی نے ٹوئٹر پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ وزیر پی ایچ ای نور محمد دمڑ تحریک عدم اعتماد کا حصہ بن گئے ہیں، ظہور بلیدی نے ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کردیں ۔
واضح رہے اس وقت وزیراعلی جام کمال اور ناراض اراکین دونوں ہی کامیابی کے دعویدار اور پراعتماد دکھائی دے رہے ہیں۔