فیس بک کو نئے نام کیساتھ متعارف کرانے کی منصوبہ بندی شروع

Plans begin to introduce Facebook with a new name
کیپشن: فائل فوٹو

سان فرانسسکو: سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹ فیس بک کے حکام نے اسے اب ایک نئے نام کیساتھ متعارف کرانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ کمپنی کا ممکنہ نام  ''ہورائزن'' ہو سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک کے بانی مارک زکر برگ جلد یہ نام سامنے لا سکتے ہیں، انہوں نے اس اہم معاملے پر بات کرنے کیلئے 28 اکتوبر کو ایک اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ فیس بک کے سالانہ اجلاس کے دوران وہ اس پر بات کر سکتے ہیں۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ فیس بک کمپنی کو ان دنوں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ سابق خاتون ملازم کے الزامات کی روشنی میں امریکی حکومت اس کی سخت سکروٹنی کر رہی ہے۔ ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز کے کئی اراکین فیس بک کمپنی کے حکام سے پوچھ گچھ کا مطالبہ کر رہے تھے، کانگریس نے ان معاملات کا سخت نوٹس لیا ہے۔

تاہم فیس بک حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ قیاس آرائیوں یا افواہوں پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے۔

خیال رہے کہ کمپنیوں کی جانب سے نام کی تبدیلی نہیں بات نہیں ہے۔ مختلف کمپنیاں اپنی خدمات کی توسیع کیلئے ایسے اقدامات اٹھاتی رہتی ہیں۔