امریکا نے ڈونلڈ بلوم کو پاکستان کیلئے نیا امریکی سفیر نامزد کر دیا  

09:36 AM, 20 Oct, 2021

واشنگٹن: امریکی حکومت نے ڈونلڈ بلوم کو پاکستان کیلئے اپنا نیا سفیر نامزد کر دیا ہے۔ وہ اس وقت تیونس میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔

ڈونلڈ بلوم کا شمار سینئر سفارت کاروں میں ہوتا ہے۔ ان کی بطور سفیر پاکستان میں نامزدگی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد افغانستان کی صورت حال کو سنبھالنے کیلئے کام کر رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن جلد ہی نئے سفیر کی پاکستان میں نامزدگی کا اعلان کر دیں گے۔ تاہم بلوم کی پاکستان میں بطور سفیر تعیناتی کیلئے سینیٹ کی منظوری کی ضرورت ہوگی۔

ڈونلڈ بلوم کے کیریئر پر بات کی جائے تو وزارت خارجہ کے معاملات میں ان کا وسیع تجربہ ہے۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ان چند امریکی سفارتکاروں میں شامل ہیں جن کا اس خطے میں طویل تجربہ ہے۔ اس سے قبل افغانستان میں امریکی ڈپلومیٹ کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ شمالی افریقہ کا ملک تیونس میں امریکا کیلئے ایک اہم سفارتی ملک ہے، ڈونلڈ بلوم 2019ء سے اس ملک میں بطور سفیر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں