چلتی ٹرین میں خاتون سے زیادتی ، دوسرے مسافر ویڈیو بناتے رہے

09:36 AM, 20 Oct, 2021

پنسلوینیا : چلتی ٹرین میں خاتون پر جنسی تشدد، ڈبے میں دیگر مسافر خاتون کو بچانے کی بجائے ویڈیو بناتے  رہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سمیت دیگر افراد کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی  ۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ امریکی ریاست پنسلوینیا میں پیش آیا ہے جہاں ٹرین میں سوار ایک مسافر نے اپنی دوست کے ساتھ ہی دست درازی شرو ع کردی ۔ خاتون کی طرف سے دوست کو ڈانٹنے اور برا بھلا کہنے پر ٹرین کے ٖڈبے میں موجود افراد دونوں کی طرف متوجہ ہوگئے۔

35 سالہ فشٹن اینگوئے نے اپنی دوست کو پہلے تو تھپڑ مارے اور پھر اس کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا  ۔ اس دوران ٹرین کے ڈبے میں موجود باقی مسافر اس سرعام جنسی تشدد کی ویڈیو بناتے رہے ۔کسی مسافر نے ملزم کو نہیں روکا  اورخاموشی سے سارے معاملے کو دیکھتے رہے حتیٰ کہ کسی نے پولیس کو ایمرجنسی کال بھی نہیں کی ۔

خاتون کے چیخنے چلانے پر ٹرین کے ملازم نے پولیس ہیلپ لائن پر کال کرکے حکام کو مطلع کیا جس کے بعد اگلے ہی سٹاپ پر ٹرین کو روک لیا گیا اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فشٹن اینگوئے کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ ملزم کا پہلے سے مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے ۔

پولیس حکام نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہاہے کہ اس جنسی تشدد کے واقعہ کو روکا جاسکتا تھا اتنے لوگوں کی موجود گی میں کسی نے بھی خاتون کی مدد کرنے کی کوشش نہیں کی ۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹرین  ملزم اور خاتون ٹرین میں سوار ہونے سے پہلے ہی آپس میں کسی بات پر تکرار کررہے تھے ۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین میں پولیس بھی تعینات ہوتی ہے لیکن افسوس کہ واقعہ کے وقت پولیس اہلکار دوسرے ڈبے میں تھے اور کسی نے بروقت اطلاع نہیں کی جس کی وجہ سے ملزم کو موقع ملا ۔

مزیدخبریں