حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں 200 روپے تک بڑھانے کا خوفناک منصوبہ بنا لیا، خواجہ سعد رفیق  

08:26 AM, 20 Oct, 2021

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے حکم پر پیٹرولیم مصنوعات کی کی قیمتیں 200 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کا خوفناک منصوبہ بنا لیا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ  فیس بک پر اپنے بیان میں لکھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ چکی ہے، اس نے احکامات پر سر تسلیم خم کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت 200 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کا خوفناک منصوبہ بنایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کا خون نچوڑ رہی ہے۔ مہنگائی کے اس طوفان کے سامنے بند باندھنے کیلئے عوامی احتجاج کے سوائے کوئی چارہ نہیں رہ گیا ہے۔ ہم پی ڈی ایم کی کال پر لبیک کریں گے۔

مزیدخبریں