راولپنڈی:لاہور میں اسموگ میں مسلسل اضافے کی وجہ سے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی منتقل کیے جانے کا خدشہ سامنا آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق اگر لاہور میں اسموگ کی شرح میں اسی طرح اضافہ ہوتا رہا تو ٹی 20 سیریز منتقل ہو سکتی ہے۔ زرائع کے مطابق ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد تینوں ٹی ٹوئنٹی میچ بھی راولپنڈی میں ہی کروائے جا سکتے ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیم 20 سیریز کیساتھ ساتھ پی ایس ایل سیزن فائیو کے پلے آف میچز بھی راولپنڈی میں منتقل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے پی سی بی کا میڈیکل اسٹاف اور حکام اس حوالے سے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ سپرلیگ کے تحت3ایک روزہ میچز پہلے ملتان میں شیڈول تھے تاہم مقامی انتظامیہ کی جانب سے انتظامات کی مد میں 20 کروڑ روپے طلب کیے جانے سے بورڈ حکام کا دل کھٹا ہوگیا، ’لاجسٹک اور آپریشنل‘ وجوہات کی بنا پر ان مقابلوں کو راولپنڈی منتقل کیا گیا ہے،پہلا میچ 30 اکتوبر، دوسرا یکم اور تیسرا 3 نومبر کو کھیلا جائے گا۔اسی طرح پہلے پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول 3 ٹوئنٹی 20 میچز اب لاہور منتقل کردیے گئے جوقذافی اسٹیڈیم میں بالترتیب 7، 8 اور 10 نومبر کوہوں گے۔
واضح رہے کہ زمبابوین ٹیم آج صبح اسلام آباد پہنچ گئی ۔لیکن اب اسموگ کی بڑھتی ہوئی شرح کے باعث لاہور میں شیڈول میچز بھی کرائے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔