میچ فکسنگ کرنے والے کھلاڑیوں کو سخت سزا دینے کا بل قومی اسمبلی میں پیش

08:28 PM, 20 Oct, 2020

اسلام آباد: میچ فکسنگ کرنے والے کھلاڑیوں کو سخت سزا دینے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں میچ فکسنگ سمیت دیگر بل منظوری کیلئے پیش کیے گئے۔میچ فکسنگ سے متعلق بل کی منظوری پر ملزمان کو 10سال قید اور 10کروڑ تک جرمانہ ہوگا۔کھیلوں میں میچ فکسنگ روکنےکےلئےتحقیقاتی ایجنسی قائم کی جائےگی۔

ایوان میں وکلا اور بار کونسلز ترمیمی بل2020 پیش کیا گیا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے بل کمیٹی کو بھجوادیا۔قومی اسمبلی اجلاس میں دماغی صحت ترمیمی بل2020 پیش کیا گیا جسے کمیٹی کےسپرد کر دیا گیا۔

ن لیگ نے قومی احتساب ترمیمی بل2020 اور خصوصی عدالتیں ترمیمی بل2020مؤخر کر دیا۔ ن لیگ نےانسداد دہشتگری ترمیمی بل2020بھی مؤخر کر دیا۔

مزیدخبریں