اہم ترین شخصیت کو پاکستان لانے کیلئے ریڈ وارنٹ جاری ،سیاسی حلقوں میں ہلچل 

04:50 PM, 20 Oct, 2020

 کراچی: لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے دست راست تاج محمد عرف تاجو کو  پاکستان لانے کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کردیے گئے۔

 عزیر بلوچ کا قریبی ساتھی اور لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ تاج محمد عرف تاجو کو پاکستان لانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول اسلام آباد کی جانب سے کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کو خط لکھا گیا جس کے بعد گرفتاری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ 

خط میں کہا گیا ہے کہ متحدہ ارب امارات سے بھی استاد تاجو کے حوالے سے تفصیلات لی جائیں اور انٹرپول ہیڈ کوراٹر فرانس کو ارسال کرکے ملزم کے گرفتاری یقینی بنائی جائے۔

واضح رہے اس سے قبل باغ جناح کراچی میں منعقدہ پی ڈی ایم کے جلسہ میں لیاری سے تعلق رکھنے والےعزیر بلوچ رہائی کمیٹی سے وابستہ خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی تھی ،شرکاء نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی تصاویر اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر ’’عزیر بلوچ کو رہا کرو‘‘ کے نعرے درج تھے،عزیر بلوچ رہائی کمیٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین جلسہ گاہ کی طرف آتے ہوئے نعرے لگارہی تھیں کہ قدم بڑھائو بلاول بھٹو عزیر تمہارے ساتھ ہے۔

واضح رہے کہ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو رینجرز نے 30 جنوری 2016 کراچی کے مضافاتی علاقے سے گرفتار کیا تھا۔

مزیدخبریں