کراچی :کراچی کی شیریں جناح کالونی میں بس کے قریب دھماکے سے ہر طرف ہلچل مچ گئی ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ بارودی مواد کے ذریعے کیا گیا جس سے اب تک 6 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
ڈی آئی جی ساؤتھ نے بم دھماکے کی تصديق کردی ہے۔ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ بم ٹرمينل کے گيٹ پر رکھاگياتھا،دھماکےميں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں بال بئیرنگ استعمال کئے گئے اور دھماکے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے زریعے کیا گیا،پولیس حکام نے مزید بتایا ہے کہ زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت رکشوں میں اسپتال منتقل کیا گیا، ابتدائی طور پر پولیس نے امکان ظاہر کیا کہ یہ سلنڈر دھماکا ہے تاہم بعد میں پولیس کو بال بئیرنگ بھی ملے ہیں۔
ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ دھماکے میں ایک کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، دھماکے میں بال بیئرنگز بھی استعمال کیے گئے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ دیسی ساختہ ریموٹ کنٹرول یا ٹائمر ڈیوائس تھی,ایس ایس پی کے مطابق دھماکا خیز مواد کریانہ کی دکان یا بس اسٹاپ پر رکھا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے سلنڈر کا کوئی ٹکرا نہیں ملا ،بم ڈسپوزل سکواڈ کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا ،کراچی سائوتھ زون پولیس حکام نے بارودی مواد سے دھماکہ ہونے کی تصدیق کر دی ،دھماکے سے 5 سے 6 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
پولیس اور رینجرز نے علاقے کا محاصرہ کیا ہوا ہے اور ٹرمینل کی سوئپنگ کا عمل جاری ہے۔عوام کو دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ شواہد اکھٹے کیے جا سکیں ۔