مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی، 2 کشمیری شہید

01:52 PM, 20 Oct, 2020

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فورسز نے  ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید دو کشمیریوں کو شہید کیا۔

تین روز قبل بھی بھارتی فوج نے شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران تین کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔ جس کے بعد بھارتی فوج کے خلاف علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

گزشتہ ہفتے ضلع کلگام میں بھی بھارتی فورس نے فائرنگ کر کے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔ گزشتہ ہفتے بھارتی فورسز کے ہاتھوں 10 کشمیری شہید ہوئے تھے۔

مزیدخبریں