ڈونلڈ ٹرمپ کی چیریٹی کے دوران جیب سے نکال کر پیسے گننے کی ویڈیو وائرل

01:48 PM, 20 Oct, 2020

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرپ اپنے منفرد انداز کی وجہ سے ہر وقت خبروں میں رہتے ہیں۔ اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں امریکی صدر ایک چیریٹی کے دوران جیب سے نکال کر پیسے گنتے رہے۔

اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے۔ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ’کبھی خوشی کبھی غم‘ فلم میں شاہ رخ خان کے انداز میں وائٹ ہاؤس میں انٹری کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی۔

اب امریکی صدر کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی جس میں وہ اپنے ہی انداز میں ڈانس اسٹیپس کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

متعدد ٹک ٹاک صارفین کی جانب سے صدر ٹرمپ جیسے ڈانس اسٹیپس کرکے ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں جس سے لوگ خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر مجھے بائیڈن سے شکست ہوئی تو بالکل بھی اچھا نہیں لگے گا۔ میں شاید امریکا چھوڑ جاؤں گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جارجیا میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرا مقابلہ امریکی صدارتی انتخاب کے بدترین امیدوار جوبائیڈن سے ہے۔ مجھے اگر بائیڈن سے شکست ہوئی تو بالکل بھی اچھا نہیں لگے گا۔ میں شاید امریکا چھوڑ جاؤں گا۔

اپنی تقریر میں صدر ٹرمپ نے اپنے مد مقابل ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے پورے خاندان کو جیل میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

الیکشن مہم کے دوران امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بائیڈن کرپٹ سیاست دان ہیں، میڈیا بائیڈن کی کرپشن سامنے نہیں لا رہا جو ناانصافی ہے۔ امریکی صدر نے ایف بی آئی سے بائیڈن کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے، کیونکہ انہوں نے اپنے دوراقتدار میں عوام کی بھرپور خدمت کی ہے۔

مزیدخبریں