اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن رہائش گاہ پر بھی طلبی کے اشتہار لگائے جائیں گے۔
رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سیکرٹری وزارت خارجہ کو عدالتی حکم پر عملدرآمد کے لیے خط لکھ دیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ طلبی کے اشتہار نواز شریف کی لندن رہائشی ٹاؤن کے کسی چوراہے میں بھی چسپاں کیے جائیں۔
عدالت کی جانب سے وفاق کو کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی لندن رہائش گاہ کے قریب کسی مقام پر بھی طلبی کا اشتہار چسپاں کیا جائے اور لندن کے تینوں مقامات پر اشتہار پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے ذریعے چسپاں کیے جائیں۔