جرمنی: خاتون سے ہاتھ نہ ملانے پر مسلمان ڈاکٹر کو شہریت نہ دینے کا فیصلہ

11:26 AM, 20 Oct, 2020

برلن: جرمنی نے خاتون سے ہاتھ نہ ملانے والے مسلمان ڈاکٹر کو شہریت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمنی آنے والے 39 سالہ لبنانی نژاد ڈاکٹر کو اس وقت شہریت دینے سے انکار کر دیا گیا جب انہوں نے شہریت کے لیے دی گئی درخواست پر تمام تر ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد سرٹیفکیٹ حاصل کرنا تھا۔2015 میں لبنانی نژاد ڈاکٹر نے شہریت کے حصول کا ابتدائی سرٹیفکیٹ دینے والی خاتون افسر سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا تھا جس پر خاتون افسر نے انہیں شہریت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

انہوں ںے کہا کہ میں نے میڈیسن کی تعلیم جرمنی میں ہی حاصل کی اور اب وہ ایک کلینک میں سینیئر فزیشن کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ملک کی شہریت چھوڑنے کی شرط کے ساتھ جرمنی کی شہریت حاصل کرنے کی درخواست 2012ء میں جمع کرائی تھی۔

شہریت نہ ملنے پر ڈاکٹر نے عدالت سے رجوع کیا تھا تاہم جرمنی کی عدالت نے 17 اکتوبر کر درخواست گزار کو شہریت نہ دینے کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ سماجی انضمام کی شرائط پر پورا نہ اترنے والا شخص جرمنی کی شہریت حاصل نہیں کر سکتا۔

 
 

مزیدخبریں