نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی کا کارڈ منظر عام پر آگیا

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی کا کارڈ منظر عام پر آگیا
کیپشن: Photo by Instagram

نیو دہلی : سوشل میڈیا پر بالی ووڈ گلوکارہ نیہا ککڑ اور روہن پریت کی شادی کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیہا ککڑ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔

حال ہی میں بالی ووڈ گلوکارہ نے اپنے آفیشیل انسٹاگرام اکاونٹ پر روہن پریت کے ساتھ ایک فوٹو شئیر کی جس میں انہوں نے اپنے اور روہن پریت کے ساتھ ریلیشن شپ کی تصدیق کی۔ جس کے بعد سے لوگ ان دونوں کی شادی کی تاریخ کے انتظار میں بیٹھے تھے جو اب سامنے آچکی ہے۔

سوشل میڈیا انسٹاگرام اکاؤنٹ پرنیہا ککڑ اور روہن پریت کے ایک فین کلب کی طرف سے دونوں کی شادی کا کارڈ شیئر کیا گیا ہے۔ اس کارڈ میں صاف طور سے نظر آ رہا ہے کہ نیہا ککڑ اور روہن پریت 26 اکتوبر کو پنجاب میں شادی کرنے جا رہے ہیں۔ حالانکہ اب تک نیہا ککڑ اور روہن پریت دونوں کی طرف سے آفیشیل کسی بھی طرح کا شادی کا کارڈ شیئر نہیں کیا گیا ہے۔ ایسے میں کہہ پانا مشکل ہے کہ یہ کارڈ کتنا حقیقی ہے یا کتنا ایڈیٹڈ۔ اب یہ شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہونے لگا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ گلوکارہ کی شادی میں ان کے کنبے والے رشی کیش سے گنگا جل لے کر دہلی پہنچیں گے اور اس گنگا جل سے مہندی میں نیہا کو غسل کرایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی کیدارناتھ کی پوجا ارچنا کرکے ایک مالا منگوائی گئی ہے جو ان کے ہونے والے شوہر کو تحفے کے طور پر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ نیہا نے سرعام روہن پریت کے لئے پیار کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پیاری سی تصویر کے ساتھ پیار بھرا پوسٹ شیئر کیا تھا۔نیہا ککڑکا پیار کا اظہار یوں دیکھ کر روہن پریت سنگھ نے بھی پوسٹ پر کمنٹ کیا تھا۔