فیصل آباد: ناراض بیوی کو منانے کے لیے کالا جادو کرانے والے شوہر سے 25 لاکھ مالیت کا مبینہ فراڈ ہوگیا۔
ناراض بیوی کو منانے کے لیے کالا جادو کرانے والے متاثرہ شہری نے جعلی عامل گروہ کے خلاف پولیس کو درخواست دی۔محسن شہزاد نامی متاثرہ شہری نے پولیس کو بیان دیا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر اشتہار کے ذریعے عامل سے رابطہ کیا تھا۔
متاثرہ شہری نے اپنی درخواست میں کہاکہ جعل ساز گروہ نے کالے جادو کے ماہر عامل بن کر سوا 8 لاکھ روپے نقد لیے جب کہ ملزمان نے عملیات کے لیے 15 تولے زیورات بھی ہتھیالیے، ملزمان نے 3 لاکھ 75 ہزار آن لائن، 5 لاکھ نقدی اور زیورات خود وصول کیے۔
پولیس نے تھانہ ڈجکوٹ میں باپ بیٹوں اور 2 خواتین سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کردیا۔