اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی پرہم دفاع کا حق رکھتے ہیں،ہم وطن عزیز کاہر سطح پر دفاع کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں پر ردعمل دیتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا کہا اقوام متحدہ کو لائن آف کنٹرول پر جاری بھارتی اشتعال انگیزی کا نوٹس لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی پرہم دفاع کا حق رکھتے ہیں،ہم وطن عزیز کاہر سطح پر دفاع کریںگے۔