بھارتی فوج کی ایل او سی کی خلاف ورزی،پاک فوج کی جوابی کارروائی،9 دشمن فوجی جہنم واصل

01:33 PM, 20 Oct, 2019

راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جس کے بھرپور انداز میں جواب دیتے ہوئے پاک فوج نے 9 بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں بتایا گیا کہ بھارتی فورسز نے جورا، شاہ کوٹ اور نوسہری سیکٹرز میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک فوج کی جوابی کاروائی سے 9 بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے جبکہ دو فوجی بنکرز بھی تباہ کردیے گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک سپاہی اور تین شہری شہید جبکہ دو سپاہی اور پانچ شہری زخمی بھی ہوئے۔

مزیدخبریں