خاشقجی کی ہلاکت پر سعودی وضاحت ناکافی ہے : جرمن چانسلر

11:46 PM, 20 Oct, 2018

ہیمبرگ : جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کی ہلاکت کی مذمت کی ہے۔ میرکل کے مطابق خاشقجی کی ہلاکت کے بارے میں جو وضاحتیں اب تک دی گئی ہیں وہ ناکافی ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کی طرف سے آج ہفتہ 20 اکتوبر کو جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا، ہم سخت ترین الفاظ میں اس عمل کی مذمت کرتے ہیں۔

اس بیان میں مزید کہا گیااس ہلاکت کی وجوہات کے بارے میں ہم سعودی عرب سے شفافیت کی توقع کرتے ہیں۔۔۔ استنبول میں پیش آنے والے واقعات کے بارے میں دستیاب معلومات نا کافی ہے۔

جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور جرمن وفاقی وزیر خارجہ ہائیکو ماس کی طرف سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے دوستوں اور اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خاشقجی کے قتل کے ذمہ دار افراد کو لازمی طور پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

مزیدخبریں