کراچی:پاکستان سٹاک کے ہنڈرڈ انڈیکس میں نو سو بارہ پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 38 ہزار 4 سو 30 پر بند ہوا۔
ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 32 ارب روپے 99 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا جبکہ مارکیٹ کپیٹلائزیشن 135 ارب روپے بڑھی۔
ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کپیٹلائزیشن بڑھ کر 7840 ارب ہوگئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کے پہلے کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس سوا 2 سال کی کم ترین سطح تک گر گیا تھا جس کے بعد انڈیکس 36 ہزار 767 پوائنٹس پر بند ہوا۔