چین کی معیشت میں تنزلی ، مسلسل گراوٹ کا شکار

08:49 PM, 20 Oct, 2018

بیجنگ : چین کی معیشت پہلی مرتبہ ڈگمگا گئی ، دو ہزار نو کے بعد سے کم ترین سطح پر پہنچ گئی ، سال کی تیسری مرتبہ سہ ماہی میں شرح ساڑھے چھ فیصد رہی ۔

تفصیلات کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ حکومت جانب سے اقدامات کے باوجود معیشت میں سست روی کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔

چینی معشیت کے اعداد وشمار کے بعد چینی حصص بازاروں میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔ تاہم حکومت اقدامات کے بعد اسٹاک مارکیٹس سنبھل گئی۔

یاد رہے گذشتہ ماہ چین کی حکومت نے ملک کی ڈیجیٹل معشیت کو مزید ترقی اور شعبہ زراعت میں اسے رائج کرنے کے لئے خاص توجہ دینے کا اعلان کیا تھام چینی حکومت کے مطابق ڈیجیٹل اکانومی کو ترقی دینے سے ملازمتوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔

واضح رہے رواں سال جون میں امریکا نے پہلی مرتبہ چینی مصنوعات پر چونتیس بلین ڈالر کے اضافی محصولات عائد کیے تھے جس کے فوری ردعمل میں چین نے امریکی مصنوعات پر ساٹھ بلین ڈالر کے اضافی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں