50روزمیں ریلوے کی کمائی میں ایک ارب روپے کا اضافہ ہوا:شیخ رشید

03:54 PM, 20 Oct, 2018

لاہور:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نارووال والے کرایہ ہی نہیں دیتے، پاکستان ریلوے کو سب سے زیادہ خسارہ وہیں پر ہورہا ہے، پہلے50روزمیں ریلوے کی کمائی میں ایک ارب روپےکا اضافہ ہوا،ایک مہینے کے اندر ایک سو کوچز ٹریک پر لے آئیں گے جبکہ کوچز کی فراہمی ریلوے کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم کاروباری ٹرینیں چلانے جارہے ہیں جہاں ایک بھی ٹرین فالتو ہوئی اس کو نکالیں گے اور ایک نیا روٹ چلائیں گے۔


انہوں نے کہا کہ نارووال والے کرایہ ہی نہیں دیتے یہاں سب سے زیادہ خسارے کا سامنا ہے۔ انگریز نے اتنے پیارے تاریخی اثاثے ہمیں دیے لیکن گزشتہ حکومت نے تعمیر نو کے نام پر 2 ہزار تاریخی ریلوے سٹیشنز کو خراب کیا۔

صرف احسن اقبال کے ریلوے اسٹیشن پر 43 کروڑ روپے لگائے لیکن وہاں کی آمدن 6 لاکھ روپے سے بھی کم ہے۔وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ پچھلی حکومت نے22کروڑ کےانجن44/44 کروڑروپے میں خریدا،ریلو ے ٹریک پرکھیلنے والے بچوں کے والدین کو پکڑنے کی ہدایت کی ہے،فریٹ ٹرینزکومزید فعال بنانے کیلئے ٹاسک فورس بنا دی گئی ہے،ایک ہفتے میں3ٹرینوں میں وائی فائی کی سہولت فراہم کردی جائیگی،گرین لائن میں کیٹرنگ سروسز کو بحال کررہے ہیں جبکہ جی پی ایس گھڑیاں تحفے میں دوں گا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ وائی فائی کی سہولت صرف ریلوے مسافروں کیلئے ہے،عام آدمی کیلئے نہیں،سکھر،روہڑی میں وائی فائی سہولت دی،لوگ وائی فائی استعمال کرنے سٹیشن پہنچ گئے،کراچی،سکھر،لاہوراورروہڑی میں وائی فائی سروس شروع کی جارہی ہے۔

انہوں نے گزشتہ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف سے بڑا چور شہبازشریف ہے جبکہ ہمیں جہیز میں چوروں اور ڈاکوﺅں کا چھوڑاہوا مال ملا ہے۔

مزیدخبریں